ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت+ نمائندخصوصی )بھینس چارہ کھاتے کنوئیں میں جاگری۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں خانپور میں اسد علی کی بھینس چارہ کھاتے اچانک گہرے کنوئیں میں جاگری ، اطلاع پا کر ریسکیو 1122کا عملہ موقعہ پر پہنچا اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھینس کو بحفاظت زندہ کنویں سے باہر نکال کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔