نااہل حکمران عوامی  اعتماد کھو چکے :سعد الرحمن خان 

Jun 13, 2021

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمران عوامی اعتماد کھو چکے ہیں عوام انہیںمزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا عوام حکمرانوں سے بیزارہیں اوران سلیکٹیڈ حکمرانوں سے فوری نجات چاہتے ہیں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والے بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، موجودہ حکمرانوں نے ملک میں نظریاتی سیاست کا جنازہ نکال دیاہے۔ 

مزیدخبریں