فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) سماجی رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی سیٹھ افتخار احمدنے کہا ہے کہ اسلام مذہبی رواداری ،آزادی کا درس دیتا ہے۔ نیوزلینڈ کے بعد کینیڈا میں جس طرح مسلم فیملی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ کسی بھی طو رپر انسانیت کی بقاء اور سلامتی کیلئے نیک شگون نہیں ہے، حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے صفدرآباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ایسے واقعات کی روک تھام اور سدباب کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔