ڈہرکی ٹرین حاد ثے نے پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کا شوہر، سسرال چھین لیا 

رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر) ڈہرکی ٹرین حادثہ نے  میاں بیوی کو ہمیشہ کے لئے جدا کردیا، چھ ماہ قبل محبت کی شادی کرنیوالی شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج ٹرین حادثہ میں شوہر،ساس ،ماموں سسراور اس کا بیٹاجاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق 5 روز قبل ڈہرکی کے نزدیک ریتی کے مقام پر کراچی سے سرگودھا جانیوالی ملت ایکسپریس اور راولپنڈی سے کراچی جانیوالی سرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا تھا اس ٹرین  میں سفر کرنیوالی  کراچی کی رہائشی یاسمین بی بی نے کراچی کے ہی رہائشی شہزاد صادق سے پسند کی شادی کی تھی اور 7جون کے روز اپنے شوہر ساس،ماموں سسر کے ہمراہ کراچی سے ملتان جارہی تھی کہ اس حادثہ میں یاسمین کاشوہرشہزاد صادق، ساس،ماموں سسر اوراس کابیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ یاسمین کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں یاسمین تاحال زیرعلاج ہے۔ ہسپتال میں موجود یاسمین کی والدہ نے رابطہ کرنے پر میڈیا کوبتایا کہ اس کی بیٹی یاسمین اپنے شوہر کی جدائی قبول کرنے کوتیار نہیں ہے، حادثہ نے بیٹی یاسمین کوذہنی مریض بنادیا ہے، جو بار بار اپنے زخمی شوہر کی تصویر مانگتی ہے یاسمین کو حادثہ کے حقائق بتانے کئے سائیکاٹرسٹ کی مدد حاصل کی جارہی ہے جبکہ یاسمین چار ماہ کی حاملہ بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...