لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں نشے کی زیادتی کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق سبزہ زار اور اچھرہ سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔دونوں افراد کی عمر 35 سالہ اور 75 سال ہے جن کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔