فیروزوالا نامہ نگار) ڈکیتی،چوری اوررہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو زیورات نقدی اور لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تھانہ صدر کے قریب واقع انٹر چینج کے قریب3 کار سوار ڈاکوؤں نے تاجرملازم حسین سے 8لاکھ روپے نقدی، موبائل فون،اسی لاہور روڈ کی آبادی خانپور نہر کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد بلال اور اس کے ساتھی سے نقدی موبائل اور موٹر سائیکل مدار گاؤں کے قریب 2مسلح ڈاکومحنت کش راشد سے نقدی موبائل فون باہو چوک کے قریب2مسلح راہگیر قاسم سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ بائی پاس ہاوسنگ کالونی کے قریب2مسلح نوجوان خالد سے نقدی موبائل نقدی چھین کرفرار،ڈیرہ نگاہ کے قریب سے نامعلوم افراد نے افراد نے حسنین نامی شخص کی قیمتی بکریاں لے کرفرار،سٹی مریدکے کے علاقہ شہزاد ٹاؤن میں نامعلوم چور زینب بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی قیمتی سامان چراکرفرار،تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ نورالامین کالونی میں نامعلوم چوروں نے ندیم کے گھر سے نقدی اورقیمتی سامان چرالیا، نامعلوم چور عثمان کے جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نقدی قیمتی سامان لے اڑئے،صدر مریدکے کے علاقہ راوی ریان کے قریب واقعہ حیدر ہسپتال کے باہر سے نامعلوم چوریاسر کی موٹرسائیکل چرا کرفرارہوگئے۔