اداکارہ مایا علی نے بھی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

Jun 13, 2021

لاہور (سپیشل رپورٹر) اداکارہ مایا علی نے بھی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ انسان کا کوئی خواب نا ہو تو اس کی جدوجہد بھی نہیں ہوتی۔ مایا علی یہ برانڈ اپنی کزنز انسہ اور زینب کے ہمراہ متعارف کروائیں گی۔ ایمن خان جن کا پہلے ہی کپڑوں کا برانڈ ہے انہوں نے پرفیوم کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں