فرنچ اوپن : رافیل نڈال ایونٹ  سے باہر، جوکووچ فائنل میں

Jun 13, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ نے شکست دی۔پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بھرپور کم بیک کیا اور ایک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انہوں نے کو 6-3 ،3-6 ،6-7 اور2-6 سے شکست دی۔ فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ پانچویں سیڈ سٹیفانو سیٹسپاس سے ہوگا۔ جوکووچ کو انیسواں گرینڈ سلم جیتنے کیلئے فائنل میں یونان کے سٹسیپاس کو ہرانا ہوگا۔ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی بار بورا کریجکووا نے پہلی بار اپنے نام کر لیا ۔ انہوں نے فائنل میں روس کی اناستاسیا پولوچینکووا کو شکست دی ۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ ایک ‘دو چھ اور چھ چار رہا ۔

مزیدخبریں