لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے آل راونڈرشکیب الحسن پر ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے چارمیچز کی پابندی عائدکر دی گئی ۔ ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویڑن پریمیئرلیگ میں محمڈن سپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابہانی لمیٹڈ کیخلاف میچ میں اپیل رد کرنے پرامپائرکے سامنے لگی، وکٹوں کو ٹھوکرمار کراپنے ناراضگی کا اظہا رکیا۔ اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری بارایسی حرکت کی اورامپائرکے ناٹ آوٹ دینے پر کورپوائنٹ سے بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹ زمین سے اکھاڑ کرپٹخ دیں تھیں۔شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹربھی ہیں، سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا۔ میچ کے اختتام پرانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ لیگ انتطامیہ نے میچ ریفری رپورٹ پر شکیب الحسن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔