ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کا اچانک کھلایا تو دبائو ہو گا: عمران نذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے، تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، شعیب ملک کو کپتان ہونا چاہیے، وہ اس وقت ٹیم کی ضرورت ہیں۔ شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں، انھیں پاکستان ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے، پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن کسی کو نہیں پتا کہ اوپنر اور مڈل آرڈر میں کس نے آنا ہے۔ ہر کھلاڑی کو اس کے نمبر کا علم ہونا چاہیے، شرجیل خان اور فخر زمان کو اوپنر ہونا چاہیے، بابر اعظم کو ون ڈاؤن آنا چاہیے، ون ڈے میں محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آنا چاہیے کیونکہ وہ سنگلز لینا جانتے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو موقع دیں اگر ایک دم ورلڈ کپ میں انھیں کھلایا گیا تو ان پر دباؤ ہوگا۔شعیب ملک کے بارے میںکہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سنگلز کیسے لئے جاتے ہیں، ابوظہبی میں جس طرح کی اننگز رات میں کھیلی وہ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا شروع ہونا خوش آئند ہے، شائقین کو اس سے خوشی ملتی ہے، میں نے ہمیشہ لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا ہے، یہ اس وقت بھی فیورٹ تھی جب کوئی پسند نہیں کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...