سعودی  عرب،قہوہ خانوں میں شیشہ پینے والی خواتین کی تعداد  میں اضافہ

ریاض (اے پی پی )سعودی  عرب کے  دارالحکومت  ریاض کے مشرقی علاقے  میں کئی قہوہ خانوں میں شیشہ پینے والی خواتین کی تعداد میں نوجوانوں کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قہوہ خانوں کے مالک  نے بتایا خواتین، لڑکیاں اور فیملی والے زیادہ  تعداد میں آنے لگے ہیں جس کے باعث  انہوں نے اپنے یہاں ان کے لیے سہولتیں بڑھا دی ہیں جبکہ قہوہ خانوں کا سادہ انداز اپنی جگہ برقرار رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن