اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آبادہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے افسران و ملازمین اور ماتحت عدلیہ کے افسران و ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 30 روز میں آٹھ جولائی تک ہر افسر اور دیگر ملازمین کو ویکسنیشن سرٹیفکیٹس رجسٹرار ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے ،سرکلر جاری ہونے کے 30 روز کے اندر ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ہر ملازم پر ویکسنیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازم ہو گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے افسروں، ملازمین کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار
Jun 13, 2021