فیروزوالا‘ قصور‘ شرقپور شریف (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) ناچاقی اور گھریلو جھگڑے کے باعث فیروزوالا میں 2افراد‘ قصور میں ایک شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیروزوالا سے نامہ نگارکے مطابق پیپلز کالونی فیروزوالاکے کے رہائشی محنت کش کے نوجوان بیٹے فہد احمد نے گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ۔ شرقپور روڈ کی آبادی محلہ نبی پورا کے رہائشی نوجوان وکی مسیح کا اپنے بھائی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور کے نواح شادمان کالونی کے رہائشی 45سالہ رزاق بھٹی نے گھریلو ناچاقی پر خود کو پسٹل سے سر پر فائر مار کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کارروائی ہے ۔