شوگر ملوں کو بھجوائے ایف بی آر نوٹسز کیخلاف  درخواستیں ناقابل سماعت قرار 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جے ڈی ڈبلیو سمیت دیگر شوگر ملوں کو بھجوائے گئے ایف بی آر نوٹسوں کے خلاف دائر درخواستوں پر کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ درخواستگزارکو انکم ٹیکس آرڈینس کے تحت شوکاز نوٹس بھیجے گئے۔ نوٹس میں 2015ء کے ٹیکس آڈٹ کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ درخواست گزاروں کے مطابق نوٹس غیر قانونی طور پر بھجوائے گئے۔ درخواستگزار وکیل کے مطابق مل کے بنک اکاؤنٹ میں موجود رقم کے لین دین کی بنیاد پر نوٹس نہیں بھجوایا جا سکتا۔ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوالات اٹھائے۔ سرکاری وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کو جو نوٹس بھیجے گئے اسکے خلاف یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ سرکاری وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کو نوٹس ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس آرڈینس کے سیکشن 212 کے تحت بھجوائے۔ سرکاری وکیل کے مطابق درخواست گزار آرڈیننس کے تحت  نوٹسوں کے خلاف ٹربیونل اور ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق یہ معاملات سول اپیل میں حل ہوتے ہیں۔ درخواستگزار آرڈیننس کے تحت تو رجوع کر سکتے ہیں لیکن آئینی درخواست کے ذریعے نہیں کر سکتے۔ درخواست گزار کے وکیل نے  ماضی کی کوئی ایس نظیر پیش نہیں کی جس میں آرڈیننس کے تحت ریلیف دیا ہوا، تمام دلائل کے بعد عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے، جہانگیر ترین کی مل نے ایف بی آر آڈٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...