اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آبپارہ نے سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ورکس ایاز احمد خان کو سرکاری لیٹر میں تبدیلی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ڈائریکٹر لاء سی ڈی اے نعیم اکبر نے پولیس کو درخواست دی کہ سابق ڈی جی ورکس سی ڈی اے عدالت عالیہ اسلام آباد میں سی ڈی اے کا لیٹر تبدیلی کرکے پیش کیا جو بعد ازاں انکوائری میں ثابت ہوا کہ اصل سرکاری لیٹر میں ردو بدل کیا گیا ہے پولیس نے زیر دفعات420. 468 . 471 مقدمہ درج کرلیا ۔