لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے گئے بجٹ میں نئے ٹیکسز نہ لگا کر اور کئی طرح کے ریلیف دے کر عوام کو بیل آئوٹ کیا ہے ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزسمیت تمام ایسوسی ایشنز ، تاجر تنظیموں اور عوام نے بجٹ پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی کامیابیوں سے نالا ںاپوزیشن کو اطمینان نہیں آ رہا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی طر ح کے نئے ٹیکسز نہیں لگائے ، بالواسطہ ٹیکسز کی شرح کم کی گئی ہے ، گروتھ کیلئے مینو فیکچرننگ کے شعبے کو ریلیف دیا گیا ہے ، یہ حقیقت پر مبنی بجٹ ہے اور قوی امید ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ انہوں ے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ، احساس پروگرام کیلئے فنڈز کا حجم مزید بڑھایا گیا ہے ، ہم معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ۔