لاہور(نیوزرپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل حالات میں متوازن اوربہترین بجٹ پیش کیا ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، بجٹ میں حکومت نے ہرشعبے کی ترقی پر خصوصی دی ہے، اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ پر تنقید زیب نہیں دیتی، بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے جوکہ حکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے،کم آمدنی والے افراد کا خاص خیال رکھا ہے، پی ٹی آئی نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے کرپٹ اپوزیشن کے منہ بند کردیئے ہیں، اپوزیشن کا رویہ مسلسل غیر جمہوری ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت نے تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، کرونا کے باوجود حکومت کا عوام دوست بجٹ پیش کرنا قابل ستائش عمل ہے، حکومت عوام کی خدمت کرنے کے مشن پر گامزن ہے، حکومت کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا شاندار کارنامہ ہے۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری پارٹی سیکرٹریٹ میں وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین کی قیادت میں خواتین عہدیداران نے ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔