لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھنے کے لیے ملتان سٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے رہ جانے والوں شائقین نے سٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اْن کے پاس ٹکٹس ہیں اس کے باوجود اندر نہیں جانے دیا جارہا۔شائقین نے سٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ لوگ داخل ہو چکے ہیں۔