دوسرا ٹیسٹ : اولی پوپ ‘جوروٹ کی سنچریاں ‘انگلینڈ کے 5وکٹوںپر 473رنز 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میچ میں 5وکٹوںپر 473 رنز بنالئے ۔ اولی پوپ145رنز بناکرآئوٹ ہوئے ۔ جو روٹ 163رنز کھیل رہے ہیں ۔ ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کاسکور برابر کرنے کیلئے مزید 80رنز درکار جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 553رنز پر آئوٹ ہوئی تھی ۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن