پاکستان کالج آف لاء کی نشاط ہو ٹل لاہورمیں تقریب 

قصور(نامہ نگار) نمائندہ نوائے وقت و صدر پریس کلب قصورحاجی محمد شریف مہر کے صاحبزادے اور پاکستان کالج آف لاء کی گریجویشن کی تقریب لاہور نشاط ہوٹل میں منقعد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان، سابقی سینٹڑ بیرسٹر اعتزاز احسن، اور نوبل پرائز 2022کے لیے نامزد و اخوت فائونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل شریف مہر نے چیف گیسٹ سے اپنی یونیورسٹی آف لندن کی لاء ڈ گری موصول کی۔ اس موقع پر جسٹس لاہور ہائی کورٹ شاھد جمیل خان ،ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان ،  راؤ سمیع صدر لاہور بار، سردار اکبر ڈوگر صدر لاہور ہائی کورٹ بار، پرنسپل تسنیم کوثر، گریجوئیٹس بچوں کے والدین و اساتذہ نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مستقبل کے وکلاء ہمیشہ اس شعبہ کے وقار کو بحال رکھیں اور مظلوم کی داد رسی کریں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان غریب بچوں کی پرھائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ بھی مستقبل میں آپ کی طرح پڑھائی کرسکیں۔ سابقہ سینٹربیرسٹر اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگنٹی اور ڈسپلن کو اپنی زندگی کا اصول بنا لیں گے تو آپ کی زندگی کامیاب ہے اور لاء کے پروفیشن کو محبت کے ساتھ اپنائیں گے تو آپ کو اپنائیت کا احساس ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...