لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ قرآن حکیم کے احکامات کی روشنی میں وراثت اور وصیت میں عورتوں کو باقاعدہ حقوق دئیے گئے ہیں۔اسلام وصیت میں عدل کا حکم دیتا ہے ، ناانصافی سے منع کیا گیا ہے۔ وصیت میں رشتہ داروں کا خیال رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔حکم باری تعالیٰ ہے کہ جب بھی خرچ کریں تو رشتہ داروں کو اولیت دیں۔اس میں بہن ،بیٹی اور بیوی کو نظر انداز نہیں جاسکتا۔اسی طرح ملازمین اور خدمت گاروں کا بھی وصیت میں خیال رکھنا چاہیے۔