شام میں 300 پاکستانی محصور‘ 160 آج واپس آجائیں گے:  دفترخارجہ

Jun 13, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین میں سے 160آج پاکستان پہنچ جائیں گے، باقی140زائرین خود عراق جائیں گے۔ شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق شام میں ہمارا سفارت خانہ شام میں پھنسے ہوئے تقریباً 300پاکستانی زائرین سے رابطے میں ہے۔ تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہمارا سفارتخانہ اور پی آئی اے قریبی رابطہ میں ہیں۔ آج (13جون) کو 160افراد پی آئی اے کی پرواز سے الیپو ہوائی اڈے (دمشق سے تقریباً 150کلومیٹر دور) کے ذریعے پاکستان آنے والے ہیں۔

مزیدخبریں