اسلام آباد(نا مہ نگار) سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے ۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد قومی اسمبلی میں بجٹ 2022-23پر بحث کا آغاز کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پراجلاس میں ایک گھنٹہ ارکان قومی اسمبلی کی ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرنے کے لیے مختص کیاگیا ہے ایوان سے بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی جائے گی ۔ دونوں اجلاس شام چاربجے ہوں گے۔