سیکرٹری جنرل او آئی سی کو فون ، بھارت میں اسلاموفوبیا کو فوری نوٹس لیا جائے : بلاول 

اسلام آباد ( نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طحہٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ بھارت میں مسلم مخالف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کی جان، مال، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے توہین آمیز بیانات اور بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے مسلسل واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔ او آئی سی کو اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دونوں فریقوں نے اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں اور اعلانات کی یاد دہانی کرائی اور ہندوستان میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور ہندوستانی مسلمانوں کی تکالیف کو کم کرنے کی راہ تلاش کرنے کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو محنت اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانڈڈ لیبر سسٹم (ابولیشن) ایکٹ 90 کی دہائی میں نافذ کیا گیا تھا اس کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں بچے آج بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...