بجلی کی قیمت بڑھنے سے ٹیکسوں میں5.46روپے فی یو نٹ اضافہ ہو گا

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)نئے مالی سال سے بجلی کی بنیادی قیمت میں فی یو نٹ 7.91روپے اضافے سے بلوں پر ٹیکسوں میں بھی5.46روپے فی یو نٹ اضافہ ہو گا جس سے بجلی کی فی یو نٹ قیمت 30.28روپے فی یونٹ ہو جائے گی،تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی جا چکی ہے جبکہ آئی ایم ایف سے جاری حکومت کے مذاکرات میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بجلی کی  بنیادی قیمت میں 7.91روپے اضافے سے فی یو نٹ قیمت 24.82روپے ہو جائے گی ،بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے سے بجلی کے بلوں پرٹیکسوں میں بھی 5.46روپے کا اضافہ ہو گا جس کے نتیجے میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 30.28روپے فی یونٹ ہو جائے گی اس طرح بجلی کے چارجز میں 46.77فیصد اضافہ ہو گا،ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپرا صارفین کے حقوق مفادات کاتحفظ کرنے والا ادارہ ہے اور نیپرا کے پاس بجلی کے نرخوں کو ایڈجسٹ کرنے کا تین جہتی طریقہ کار ہے جس میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔قیمت کا فیصلہ کرتے وقت نیپرا 9متغیرات پر غور کرتا ہے جن میں ایندھن کی قیمت، ڈالر کی برابری، آپریشن اور مینٹی نینس چارجز شامل ہیں۔ جب نیپرا کے پاس ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ اضافے کے آپشن تھے تو انہوں نے ان سب کو ایک ہی قدم میں ختم کر کے ایک ہی بار میں قیمت کیوں بڑھا دی؟ نیپرا ایک سال یا اس سے زائد عرصے میں اضافے کو روک سکتا تھا۔بجلی کی قیمت میں اتنے بڑے اضافے سے سب سے زیادہ اثر عام آدمی کی زندگی اور چھوٹے کاروباری حضرات پر بڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...