غلامانہ پالیسیوں سے تباہی کے طرف جارہے ہیں: مولانا خلیل احمد

کوئٹہ( آن لائن ) جمعیت علما اسلام (نظریاتی ) کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد سے صوابی میں مرکزی سنیئرنائب امیر مولانا عبدالقادر لونی نے ملاقات کی اور ملاقات میں جماعتی امور پر تفصیلی غور خوض ہوا اور ملک بھر کیدوروں کا اعلان کیاگیا۔ اگست میں خیبر پختونخوا کا دورہ ہوگا۔ جمعیت نظریاتی کی اولین اساس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ہی کے لیے جدوجہد ہے روز اول سے اساس پر اپنا فکری اور سیاسی اور نظریاتی کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کا سیاست میں حصہ لینا ان کے ملی و دینی فریضہ کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے اسلاف و اکابر کی شاندار روایات کا اہم حصہ اور ان کا ورثہ بھی ہے اللہ کی زمین پراللہ کا نظام لانے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔اورہمیشہ مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور جماعتی اصولوں پر کھبی سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط غلامانہ پالیسیوں سیمعاملات  صدیوں پیچھے اور تباہی کے طرف جارہیہیں ملک ہرلحاظ سے عدم استحکام، معاشی بدحالی کا شکار ہے ملک اس وقت بڑے مشکل سے گزر رہا ہے ملک بحرانوں اور مسائل سے دوچار ہو رہا ہے کرپٹ مافیا  اورحکومت نے ملک کو معاشی بحران سے دوچار کردیا۔

ای پیپر دی نیشن