لورالائی(نامہ نگار) میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنا قابل تشویش ہے قلت آب کی سب سے بڑی وجہ بارشوں کا نہ ہو نا اور دوسری بڑی وجہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پرٹیوب ویلوں کی تنصیب اور پانی کا بے دریغ استعمال ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق رحمان شاہوانی نے آل پارٹیز اور کلی پٹھا نکو ٹ کے قبائلی عمائدین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلعی جنرل سیکرٹری عطائاللہ کاکڑ پشونخوانعمت اللہ جلالزئی اے این پی ضلعی صدر منظور کاکڑ پی پی پی شمس حمزہ زئی این ڈی پی کے سفندیارکاکڑ کلی پٹھانکوث کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔