افغانستان : 4 دھماکے،فورسز کی کارروائی،5شہری،اہم کمانڈر سمیت13 ہلاک

کابل (آئی این پی+شنہوا+ نیٹ نیوز ) افغانستان کے مختلف علاقوں میں 4 بم دھماکوں میں طالبان سمیت 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ تخار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میںعسکریت پسند اہم کمانڈر سمیت8 ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت میں ایک منی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل میں ہوئے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ صوبہ بدخشاں میں پھلوں کے ٹھیلے میں بم دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر صوبہ قندوز میں طالبان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، واقعہ میں طالبان اہلکار محفوظ رہے تاہم ایک بچہ زخمی ہوگیا علاوہ ازیں صوبہ کنڑ میں بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی، طالبان کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...