قلات (این این آئی) قلات میں حکومت بلوچستان کی جانب سے گرین ٹریکٹرسکیم کی قرعہ اندازی مکمل ہوگئی ، چھ خوش نصیب زمیندار وں کے نام نکل گئے، تین نام ویٹنگ لسٹ میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہال قلات میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر مہراللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر سید مقصود شاہ، ایم ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدیر بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم بلوچ کے زیر نگرانی تحصیل قلات اور تحصیل منگچر کے زمینداروں کی موجودگی میں قلات کے لئے چھ ٹریکٹرز کیلئے گرین ٹریکٹرسکیم میں 6 گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی ہوئی، اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی و زمیندار کسان اتحاد کے مرکزی و ضلعی عہدیداران و زمیندار موجود تھے۔کل 153 زمینداروں نے درخواستیں دی جن میں سے 41 مسترد ہوئے جبکہ 120 زمینداروں کے نام قرعہ اندازی میں شامل ہوئے اور 6 خوش نصیب کو گرین ٹریکٹر کیلئے نام نکلے، اس قرعہ اندازی میں زمیندار ایکشن کمیٹی کیممبر سردارزادہ میر نوراحمد لانگو میر منیر احمد شاہوانی کسان اتحاد کے ترجمان عبدالحفیظ عمرانی، مولابخش عمرانی، حاجی قمرالدین پندرانی، ایم ایم ڈی کے عبدالستار نیچاری، بابو نصراللہ مینگل سمیت دیگر زمینداروں نے حصہ لیا قرعہ اندازی میں 6 خوش نصیب زمیندار جنمیں ریاض احمد،حفیظ رحمان، محمد دین، صفت خاتون، عزیز الرحمان اور محمد رحیم جبکہ ویٹنگ لسٹ میں شامل تین خوش نصیب زمیندار جنمیں سردار محمد عظیم جان محمدشہی، منظور احمد، غوث بخش شامل ہیں ۔
قلات : گرین ٹریکٹرسکیم کی قرعہ اندازی، 6 زمیندارخوش نصیب ٹھہرے
Jun 13, 2022