لسبیلہ(نامہ نگار) سردار صالح محمد بھوتانی کی وندرآمد پر عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر حب ضلع کے قیام کی کابینہ سے منظوری پر حلقے کے عوام نے سردارصالح محمد بھوتانی سے اظہار تشکر کیا۔ حب وندر کنراج کے عوام انکے خدمات سے بخوبی آگاہ ہیں جو انہوں نے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرانجام دی ہیں یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما سنیئر صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی نے وندر اور ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل دورے کے موقع پر فقید المثال استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم ابراہیم دودا بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حب بائی پاس کی تعمیر وندر گڈانی کے دیہات اور گوٹھوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر بجلی کی فراہمی سکولوں کی تعمیر اور بنیادی سہولتوں کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کا علاقے کے عوام خود مشاہدہ کررہے ہیں ان زمینی حقائق کو جھٹلانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور تعمیری تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرینگے تاہم سیاسی جماعتوں اور قائدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عوام کے مشترکہ مفادات کا احترام کرتے ہوئے بے بنیاد الزام تراشیوں سے گریز کریں گے۔ اس موقع پر لسبیلہ کی انگاریہ شیخ جاموٹ چنا اور دودا برادری کی اکثریت نے حب ضلع کے قیام کی منظوری پر سنیئرصوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔