کوئٹہ(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ھاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائے دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ کلیم اللہ کاکڑ حاحی روزی خان بڑیچ امیر جان آغا محمد محمد عمر اچکزئی مینر بنگزئی نعمت و دیگر نے کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلو چ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کہا ہے سرکی روڈ کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے روڈ کی تعمیر دو سال سے نہیں مکمل ہے اور کاروباری لوگ روڈ کی تعمیرمکمل نہہونے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ سرکی روڈ کی تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ٹھکیدار کی سستی کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اگر کام اس طرح ست راوی کا شکر ہوا اور کام مکمل نہ کیاگیا تو تاجر برادری سخت سے سخت احتجاج کی کال دینگے۔