رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی ہسپتال آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔ گیسٹرو میں مبتلا9خواتین سمیت15افراد طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ عمررسیدہ افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔