کوئٹہ( آن لائن) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائوں کے سبب باغات اور فصلات کو نقصان ہوا ۔ کوئٹہ میں بادل اور گرد غبار کا سلسلہ کاری رہا ۔ بارکھان میں بارش کے بعدکوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم باران رحمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں پینے کے پانی کا ذریعہ باران رحمت ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کی نسبت اس سال گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دنیابھر میں موسمی تبدیلیوں کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میںگزشتہ 2روز سے مغربی ہوائیں داخل ہوچکی ہے جس کے سب ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے بارشوں سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔