مودی اوراسکے بدبخت حواری شیطانیت پر اتر آئے: خاور چہل،مرزا یوسف

 قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری خاور حسین چہل،ممبر امن کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ حاجی مرزا محمد یوسف اور چوہدری چاند چہل نے کہاہے کہ انتہاء پسند نریندر مودی اوراس کے بدبخت حواری شیطانیت پر اتر آئے ہیں ، ان کا ناطقہ بند کرنا ہو گا۔ بھارتی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات انسانیت کی توہین کے مترادف ہیں۔کوئی مسلمان ناموس رسالت پر ناپاک حملے برداشت نہیں کرسکتا۔ گستاخان یادرکھیں وہ مسلمانوں کے پیروں کی دھول سے بھی بدتر ہیں۔ عالم اسلام کو بھارت کیخلاف احتجاج اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔  جب جب راج پال ناموس رسالت کیخلاف ناپاک جسارت کریں گے تب تب غازی علم دین انہیں جہنم واصل کرتے رہیں گے۔بھارت کی ناپاک جسارت پردنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب چھلنی اور وہ انتہائی مضطرب و مشتعل ہیں، ان کی قوت برداشت کاامتحان نہ لیاجائے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ترجمان کی ناپاک جسارت جہالت کاشاخسانہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن