کامونکی(نمائندہ خصوصی) شیش محل روڈ کی پروین اختر نے اپنی ہمسائی شبابہ،لقمان اور نعمان کو ایک لاکھ تیس ہزارروپے بطور امانت دے رکھے تھے گذشتہ روز پروین اختر نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے انکار کردیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء سٹی پولیس نے دوراِن گشت مسلم گنج کے عباد علی سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔