لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما ہمایوں اخترخان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے ،اقتصادی سروے میں معاشی گروتھ 5.97بتائی گئی ہے جو ہماری حکومت کی کامیابی پالیسیوں کا ثمر ہے ، 90 کی دہائی سے اب تک صرف تحریک انصاف کے دور میں معاشی ترقی ہوئی لیکن درجنوں جماعتوں کا اتحاد عمران خان کے بغض میں ''میں نہ مانوں ''کی رٹ لگائے ہوئے ہے،آنے والے سالوںمیں جو چیلنجز درپیش ہوں گے ان سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی جارہی جو انتہائی تشویشناک ہے۔اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران بیشک تسلیم نہ کریں لیکن اقتصادی سروے نے تحریک انصاف کے دور کی کامیاب پالیسیوں اورترقی پر مہر ثبت کر دی ہے۔
امپورٹڈ حکومت نے اندازوں پر بجٹ پیش کیا: ہمایوں اختر
Jun 13, 2022