چار سال احتساب کے نام پر انتقام کا ڈرامہ رچایا گیا: عظمیٰ بخاری 

Jun 13, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن)پنجاب  کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چار سال احتساب کے نام پر انتقام کا ڈرامہ رچایا گیا، سابق حکمران اپوزیشن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنانا چاہتے تھے، عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا، ن لیگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی اور ذاتی زندگی میں خواتین کا استعمال کرتے ہیں، سابق چیئرمین نیب سے بھی مرضی کے فیصلے لینے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی، سابق دور حکومت میں میڈیا کو سچ بولنے کی اجازت نہیں تھی، سابق چیئرمین نیب کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی تحقیقات نہیں ہوئیں، عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری نے متعدد بار طیبہ گل سے ملاقات کی، عمران خان نے خاتون کی ویڈیو کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔

مزیدخبریں