لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یاد گار شہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع سکردو بھرسے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے ہاتھوں میں قومی وپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ، امریکہ مردہ باد اسرائیل نامنظور ، امریکی غلامی نامنظور جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید انسانی معاشرے کو حیات دیتا ہے ، شہید کے لہو کے رنگ کو کوئی نہیں مٹا سکتا ،آج کایہ اجتماع شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔خطے کے بہادر عوام کو اپنے حق کے لئے میدان میں ثابت قدم رہنا ہو گا ، یہاں عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر غیر ضروری مسائل میں الجھایا جاتا ہے۔