ناتجربہ کار ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا‘ موٹر وے پولیس

Jun 13, 2022

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)  ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون شاہد جاوید کی خصوصی ہدایت پر موٹروے پولیس دادو کے سیکٹر کمانڈر عطاء الرحمن نے بسوں کے مالکان و نمائندگان سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکٹر کمانڈر عطاء الرحمان نے بسوں کے مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بسوں کے ڈرائیورز خصوصی تربیت یافتہ اور لائسنس یافتہ ہونے چاہیے تاکہ ڈرائیورز کو ہائی ویز پر گاڑی چلاتے وقت اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس ہو۔سیکٹر کمانڈر دادو عطاء  الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انڈس ہائی وے کے کافی مقامات پر انتہائی خطرناک موڑ ہیں جس کے باعث بسوں کے ڈرائیور کو خصوصی ہدایات جاری کریں کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں، ایسے ڈرائیورز حضرات جو ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی نہ کریں گے ان کے لائسنس اور بسوں کے روٹ پرمٹ کو منسوخی کے لیے متعلقہ اداروں میں بھیجا جائے گا، مزید بسوں کے ڈرائیور ز و مالکان خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی، موٹروے پولیس کی جانب سے بس کے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر ٹریننگ بھی دی جائے گی، اس قسم کے اقدامات کا مقصد لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔

مزیدخبریں