قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے والوں کا خاتمہ ہوچکا: حسن مرتضیٰ 

Jun 13, 2022


لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیراور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے والے فتنے کا خاتمہ ہو چکا ہے،نیوٹرلز کو الیکشن کی دہائی دینے والا خود پارلیمانی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔میں آ رہاہوں،پھر آؤں گا کی جھوٹی گردان سن کر پی ٹی آئی ووٹر بد ظن ہو چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں سیدحسن مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کا اصل ذمہ دار نیازی اور اس کا ٹولہ ہے،شوکت ترین کا اعتراف جرم ہی کٹھ پتلی حکومت کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔اب تو تحریک انصاف کے اندر سے اسمبلی میں بیٹھنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔بنی گالہ کو منی گالہ میں بدلنے والے توشہ خان اڈیالہ جائے کی تیاری کرو۔

مزیدخبریں