راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے اور ڈینگی کے متاثرہ علاقوں سمیت شہر کی بھرپور صفائی تیزی سے جاری ہے،نالیوں اور پرائیویٹ پلاٹوں کو خصوصی طورپر صاف کرکے سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ،صفائی کیساتھ ساتھ شہریوں کو انسداد ڈینگی کیلئے گھر گھر،دکانوں میںآگاہی دی جا رہی ہے ،حکو مت پنجاب کے انسداد ڈینگی کے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے گزشتہ روزآر ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کے تمام عملے کو انسداد ڈینگی کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے آفس اور گھر میں صفائی یقینی بنانے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پمفلٹس تقسیم کئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا کہ سب نے ملکر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین اورڈینگی فری بنانا ہے، صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میںگھر گھر جا کر انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے اور،سکولوں ، بازاروں میں جا کرسکول سٹاف،طلبائ،دکانداروں اور خریداروں کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی،کمیونیکیشن ٹیموں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ اپنے گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
راولپنڈی کو ملکرکلین اینڈ گرین اورڈینگی فری بنانا ہے،اویس منظور تارڑ
Jun 13, 2022