کہوٹہ (نامہ نگار) آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد کی تعاریفی میٹنگ تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد میں امیر راجہ ناصر، نائب امیر سعد ستی، جہانزیب راجپوت،فرحا ن فارس، فیصل ندیم ستی، نعمان، عقیل ستی ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنا منشور بتایا انھوں نے کہا کہ اس سے قبل سپورٹس کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور پاکستانی کی نمائندگی پوری دنیا میں کی۔ جبکہ کہوٹہ میں سپورٹس کمپلیکس کا قیام میری خواہش تھی جس کو عملی جامعہ پہنایا میری خواہش ہے کہ میں اپنے اس پسماندہ حلقے کے لیے کچھ کروں میرا منشور اس علاقے کو صحت، تعلیم، سڑکوں کی سہولیات مہیا کرنا روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ہمارے حلقے کو نظر انداز کیا گیا۔ سیاست میں آ چکا ہوں انشااللہ اب پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔اپنے حلقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔ اس موقع پر تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر راجہ ناصر و دیگر نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے منشور کو سراہتے ہوئے انکے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔
انھوں نے کہا کہ پڑھا لکھا با شعور نمائندہ ہی اس حلقے کے بہتر انداز میں مسائل حل کر سکتا ہے ہمیشہ چہرہ ہی بدلتا رہا لیکن نظام جوں کا توں اس حلقے بل خصوص کہوٹہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ۔