ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی آ ج ملتان سے روانگی کے بعد 8 روز سے بند ابدالی روڈ اور کاروباری زندگی معمول پر آ جائیںگے۔ پانچ اور چھ جون کو ٹیموں کی ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل میں رہائش ہونے کی وجہ سے نواں شہر سے ابدالی روڈ کو جانے والی سڑک کو بند کرنے کیساتھ ہوٹل کے قرب وجوار میں واقع تمام شاپننگ سنٹرز کو بند کروانے کیساتھ ریڈزون قرار دیدیا گیا تھا جس پر تاجروں کیساتھ عام شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔ آ ج ٹیموں کی روانگی کے ساتھ معمولات زندگی معمول پر آ جائیں گے۔