حسن ابدال،تجاوزات، غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرنے میں انتظامیہ ناکام


حسن ابدال (نامہ نگار) ممبر ایگزیکٹوکمیٹی تحصیل بار حسن ابدال ملک بشیر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ حسن ابدال کی انتظامیہ عوامی احتجاج کے باوجود تا حال ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے فحال نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اڈہ لاریاں حسن  ابدال ، مین بازار ، ہزارہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے جبکہ میں ہزارہ روڈ احمد دین خان روڈ ، ریلوے اسٹیشن روڈ، کیپٹن اسلام شہید روڈ پر غیر قانونی اور بے ہنگم سپیڈ بریکرز پرائیویٹ لوگوں نے اپنی مرضی سے بنا رکھے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ مذکورہ سپیڈ بریکرز ٹرانسپوٹر حضرات کے لیے بھی وبال جان بن چکے ہیں ملک بشیر ایڈووکیٹ نے اپنے تحریری بیان میں ارباب اختیار ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی اٹک خصوصی نوٹس لیکر مسائل کر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن