اسلام آباد( نامہ نگار ) ملک کے نامور سماجی، فلاحی، سیاسی و بزنس راہنما اور شاہین گروپ جی الیون کے مرکزی راہنماء چوہدری سرور نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ کے حوالے سے عوام کو حقیقی ریلیف دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام امکانات کو رد کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم اور لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کرے اور موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پینشنرز کی پینشن میں بھی کم از کم 10 فیصد اضافہ کرے اس طرح سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا اور مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ہوں گے، اور اس بجٹ کو عوام دوست بجٹ بنائے اور کسی بھی طرح بجٹ میں نئے اور اضافی ٹیکسز لانے کے بجائے ٹیکسز کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات ہونے چاہیے، اسی طرح موجودہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ پر فوری قابو پانے اور توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو اشیائے خوردونوش سمیت تمام شعبہ زندگی میں ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔