اسلام آباد(یواین پی) اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کرتی ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے خود کو نہ تو فون اور نہ ہی سوشل میڈیا کا عادی بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے قریبی دوست بھی ان کی اس عادت سے نالاں ہیں کہ وہ کئی دن تک ان کے میسجیز نہیں دیکھتی ہیں۔ فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی ان دنوں لوگوں میں ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ ہے اور اس سے جتنا دور رہا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔