حکومت توانائی اورمعاشی بحران کے حل کیلئے اقدامات کرے: جاوید ارشاد  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر چوہدری جاویدارشاد، سینئر نائب صدرچوہدری محمداشرف اورنائب صدرسیٹھ وقاص ماجدنے کہاکہ کاروبار کے پہیئے کی تیزرفتار ہی ملک میں خوشحالی ترقی اورروشنی کی کرن طلوع کرسکتی ہے۔ حکومت توانائی بحران اورمعاشی بحران کے حل کیلئے مضبوط ترین اقدامات کرے موجودہ حکومت نے بجٹ میں درست اعداد وشمارنہیں دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جاویدارشاد، چوہدری محمد اشرف اورسیٹھ وقاص ماجد نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے 2 ماہ میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کیساتھ روز مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ سے غریب کی کمر ٹوٹ چکی ۔ دالیں سبزیاں تک غریب کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن