جانوروں کی جلدی بیماری لمپی اسیکن شجاع آباد اورکوٹ ادومیں بھی پھیل گئی

Jun 13, 2022

 شجاع آباد،کوٹ ادو(نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار)افریقہ سے آنیوالی جانوروں کی جلدی بیماری لمپی اسکن شجاع آباد میں بھی پھیل گئی۔ گائے، بیل پر جلدی بیماری لمپی اسکن بیماری نے حملہ کر دیا ۔ بیماری نے خطرناک حد تک جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بیماری سے متاثر علاقوں میں موضع سومن ، موضع موچی پورہ، موضع طاہر پور اور موضع بستی مٹھو کے مویشی پال حضرات نے بیماری کے ڈر سے جانوروں کو ذبح کرنا شروع کر دیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب تاحال بیماری سے تدارک کیلئے کوئی اقدامات سامنے نہ آ سکے۔ مویشی پال حضرات نے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اس بیماری سے بچاؤ کی ویکسین مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لمپی سکن جیسی خطرناک بیماری سے ہمارے جانور انتہائی متاثر ہو رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں