گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے اعلیٰ کوالٹی کی ادویات کا استعمال ضروری

Jun 13, 2022

بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت ) گلابی سنڈی انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو ٹینڈے کے اندر گھس کر نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے کنٹرول کیلئے شروع سے ہی اچھی مینجمنٹ اور کمپنی کی اعلی کوالٹی کی معیاری ادویات کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکنو فارم پیسٹی سائیڈز کے سیلز مینیجر خواجہ کاشف رزاق نے سیلز آفیسر محمد خلیق الزماں کے ہمراہ چک نمبر 17 ڈی این بی یزمان میں کاشتکاروں کی ایک میڈیم پروفائل میٹنگ میں فصلوں بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے مائیکرو سلف اور آئیڈیل سپر کا استعمال اس گرم اور خشک موسم میں انتہائی ناگزیر ہے۔ کاشتکار اپنی فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ تجربہ کار اور ٹیکنو فارم کی ہونہار فیلڈ فورس سے کروائیں، جو کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت فیلڈ میں مفید اورمفت مشوروں کیلئے موجود ہیں۔

مزیدخبریں