اڈاپل 14 ٗ ٹھٹھہ ٹادق آباد (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں احمد ندیم ہاشمی نے غلہ منڈی جہانیاں اور اڈہ پل 114 ٹن آر کا دورہ کیا، یوریا کھاد کے سٹاک کے بارے میں دریافت کیا تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع مظہر حسین کلیم نے بتایا کہ تمام اکاؤنٹر پر یوریا کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظہر کلیم کی زیر نگرانی اڈا پل 14 پر دلمیر مجاہد ٹریڈرز پر گورنمنٹ سیل پوائنٹ بنا کر 700 سے زائد یوریا کھاد سرکاری نرخ پر کسانوں میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر زراعت آفیسر حافظ محمد سلیم، پٹواری محمد اویس خالد سید سبطین شاہ اور محکمہ زراعت کا عملہ موجود تھا۔